لاہور: ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر کے میچ میں پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرادیا ہے۔
پاکستانی ویمنز ٹیم نے 186 رنز کا ہدف 10 گیندیں قبل حاصل کرلیا، بارش کے باعث میچ 32، 32 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔
اسکاٹ لینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 186 رنز بنائے، کپتان کیتھرین براس 91 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
اسکاٹ لینڈ ویمنز ٹیم پر 5 رنز کی پنالٹی بھی لگائی گئی، جو بولنگ کے دوران فیلڈر کے گراؤنڈ سے باہر ہونے پرلگائی گئی تھی۔ جس کے بعد پاکستان ویمنز ٹیم کا ہدف 187 رنز سے کم ہوکر 182 ہوگیا۔
پلیئر آف دی میچ عالیہ ریاض نے ناقابل شکست 68 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ منیبہ علی نے 71 رنز کی باری کھیلی۔ایونٹ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح اور پوئنٹ ٹیبل پر سب سے اوپرہے۔
ٓاج کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئر لینڈ کو6 رنز سے سکشت دیدی۔ ویسٹ انڈیزنے پہلے کھیلتے ہوئے 181 رنز بنائے تھے،آئر لینڈ خی ٹیم ہدف کے تعقب میں 175 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos