شمسی توانائی سے متعلق غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سولر پینلز کی قیمتیں ہزاروں روپے تک کم ہو گئی ہیں۔
موقر قومی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سندھ میں سولر پینلز کی قیمتوں میں پچیس فیصد تک کمی ہوئی ہے، جس سے اے درجے 585 واٹ کی سولر پلیٹ کی قیمت 22 ہزار سے کم ہو کر16 ہزار 500 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
حکومت کی نئی پالیسی کے باعث سو لر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی کی توقع ہے، واضح رہے کہ سندھ میں گرمی کی آمد کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
سولر پینل سستے ہونے کی وجہ سے عوام کی خریداری میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ لوگوں کے پاس بدترین لوڈ شیڈنگ کا حل سولر ہے جس سے وہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔