فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان

کراچی: جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔

کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔

اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی، جس کی فلسطینی قیادت سے بھی توثیق لی ہے۔ عالم اسلام کی دیگر تنظیموں سے بھی اس روز ہڑتال کی بات کریں گے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں کاروبار بند کرکے غزہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے سربراہان اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی خطوط لکھ رہا ہوں، پوری دنیا میں امریکا کی غلاموں کے خلاف تحریک شروع کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر دریا برد کردیا گیا ہے دنیا بھر میں دہشت گردوں کا راج ہے یہودی مسلم حکمرانوں کو نہیں چھوڑیں گے 56 مسلم دنیا کے حکمرانوں کواج اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے وزیراعظم اور آرمی چیف کلیدی کردار ادا کریں۔

افظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اسرائیل کے ایجنٹ بننے کی بجائے اسرائیلی ظلم وبربریت کی مذمت اور فلسطینوں کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

امیر جماعت اسلامی کا کا کہنا تھا کہ جذبہ جہاد کو جھوٹے نعروں سے نہیں دبایا جاسکتا، تمام اسلامی ممالک کی فوجوں کا اجلاس بلانے کا بھی مشورہ دیدیا۔

حافظ نعیم نے کہا ن لیگ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی سے کہتا ہوں، اہل غزہ کیلئے آواز اٹھاؤ، اسرائیل کی مذمت کرو، تم مظلوموں کیلئے بات کیوں نہیں کرتے ہو۔ تم مٹ جاؤ گے، تمہیں تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نےکہا کہ عوام سے حکمرانوں اور عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا وضاحت کرو کہ تم اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ چاہتے ہو یا نہیں، طاغوت کا ہتھیار طاغوت کے خلاف استعمال کریں گے۔

امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ انکی چیزیں خرید کر ہم انہیں ہی طاقتور کررہے ہیں، ان لوگوں کو جہاد کے اعلان پر کیوں تکلیف ہورہی ہے۔ تم اپنی جھوٹی باتوں سے جذبہ جہاد کو دبا نہیں سکتے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہماری ترجمانی کرنے والی حکومت نہیں ہے، ہمیں اس نظام کو بھی بدلنا ہے۔ شہر کراچی میں بچوں کا بھی مارچ ہونا چاہئے، ہریونیورسٹی سے ہزاروں کی تعداد میں طلبا وطالبات کو نکلنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کے غلاموں کے خلاف تحریک کی قیادت کراچی کرے گا اور ہم کامیابی حاصل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔