فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسر خورشید احمد انتقال کرگئے

اسلام آباد: مولانا سید ابو الاعلیٰ مودودی کے قریبی ساتھی اور جماعت اسلامی پاکستان کے سابق نائب امیر بزرگ سیاست دان اور سابق سینیٹر پروفیسر خورشید احمد 93 برس کی عمر میں برطانیہ کے شہر لیسٹر میں انتقال کرگئے۔

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکز سے جاری بیان کے مطابق امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان، سابق امیر جماعت سراج الحق، سیکریٹری جنرل امیر العظیم، نائب امرا اور حافظ ادریش سمیت جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماؤں نے پروفیسر خورشید احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں جماعت اسلامی پاکستان کی قیادت نے مرحوم رہنما کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔