فوٹو مقامی میڈیا
فوٹو مقامی میڈیا

ڈیرہ اسماعیل خان، علما کرام کا فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان

چہکان، ڈیرہ اسماعیل خان میں علما کرام و مشائخ کا پاک فوج کے تعاون سے گرینڈ امن جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علما کرام  کی جانب سے امن کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیاگیا ۔

اس موقع پرشرکا نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہدا کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔شرکا نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی ۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ، میجر جنرل نیک نام نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی ۔علما اور مشائخ کرام نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

ٹانک جرگہ مشر مولانا نقیب اللہ نے جرگے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہ اکہ "علاقے میں فتنہ الخوارج کی وجہ سے بدامنی کی صورتحال ہے جس کی ھم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور پاک فوج کی امن و امان کے قیام کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں”

مولانا خلیل احمد سراج نے کہا کہ "افواج پاکستان اور شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ملک پاکستان کو امن اور خوشحالی نصیب فرمائے”

جنرل سیکریٹری شیعہ علما کونسل کاظم سیبتینی نے کہا کہ فتتہ الخوارج کے خلاف آپریشن کیلئے علما کا اعتماد بہت ضروری ہے یہ (فتتہ الخوارج)چند لوگ ہیں جو عوام کو مساجد اور بازاروں میں قتل کر رہے ہیں

انھوں نے کہاکہ ہمارا بھی حق بنتا ہے کہ ملک و قوم کی حفاظت کیلئے پاک فوج کا ساتھ دیں اور ممبروں سے امن کا پیغام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔