فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

چیرات میں تیسری پاک مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق 2025کا انعقاد

راولپنڈی: پاکستان اور مراکش کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں تیسری پاک – مراکش مشترکہ دو طرفہ فوجی مشق – 2025  اسپیشل آپریشنز اسکول، چیرات میں منعقد ہوئی۔ مشق میں پاک فوج کا اسپیشل سروسز گروپ اور مراکش آرمی کی اسپیشل فورسز حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ایس پی  آرکے مطابق تقریب میں کمانڈنٹ سپیشل آپریشن سکول چراٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آئی ایس پی  آر کے مطابق مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو استعمال کرنا ہے۔ حصہ لینے والے دستے باہمی مہارت اورتجربے سے استفادہ کریں گے ۔