اسلام آباد پولیس ۔منشیات فروشوں کے پشت پناہ 15 اہلکار،افسر برطرف

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) منشیات فروشوں کی پشت پناہی پرایس ایچ او کھنہ سمیت 15 اہلکاروں کو ملازمت سے بر طرف کر دیا گیا، برطرف ہونے والوں میں سب انسپکٹر، اے ایس آئی، ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں، تھانہ گولڑہ کے اے ایس آئی طلعت محمود، اے ایس آئی محمد اجمل، ریڈر ایس پی سواں بھی برطرف ہونےوالوں میں شامل ہیں۔اسلام آباد پولیس کے نعرے "نشہ اب نہیں” کی دھجیاں اڑانے والی کالی بھیڑوں کا احتساب شروع کر دیا ۔ قانون کے رکھوالے قانون کی آڑ میں منشیات فروش نکلے ۔ منشیات فروشوں سےروابط کے الزام میں سا بق ایس ایچ او تھا نہ کھنہ سب انسپکٹر قاسم ضیاء ،سب انسپکٹر تھانہ گولڑہ طلعت محمود ،ریڈر ایس پی سواں اے ایس آئی محمداجمل،محرر تھانہ نون وقاص 7172/HC ،تھانہ سیکرٹریٹ ڈرائیور قاضی اظہر تھانہ سیکرٹریٹ ہیڈکانسٹیبل محمد اسحاق ، تھانہ بھارہ کہوسےکانسٹیبل زاہد 1370/C تھانہ ترنول سے دو کانسٹیبل عمران7857/C تھانہ حال پولیس لائن اور کا نسٹیبل احسن 125/C تھانہ ترنول حال تھانہ کراچی کمپنی،تھانہ سنگجانی سے کانسٹیبل ساجد 2986/C ، محررتھانہ لوہی بھیرنوید بٹرHC ،جبکہ تھانہ کھنہ کے تین اہلکارندیم7221/C ،عمران 6667/C اورسید ناظم عباس 7192/C شامل ہیں۔برطرف ملازمین کے منشیات فروشوں سے قریبی روابط تھے جو پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کی پیشگی اطلاع دے دیتے تھے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے مقامی عہدیدار اشتیاق عباسی کے منشیات فروشوں کے ہاتھوں قتل کے بعد آئی جی اسلام اباد نے جہاں منشیات مافیا کے خلاف بھرپور اپریشن کا حکم دیا تھا وہیں انہوں نے پولیس میں موجود منشیات فروشوں کے کارندوں کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی تھی اور خاص طور پر کھانا کھنا کہ کئی پولیس اہلکاروں کے موبائل فون ضبط کر کے فرانزک کے لیے بھیج دیے گئے تھے جس کے بعد مذکورہ اہلکاروں کے خلاف شواہد ملنے پر ملازمت سے برطرفی کی کارروائی کی گئی ہے۔