لاہور: مسیحی برادری کل "گڈ فرائیڈے” اور اتوار کو ایسٹر منا ئے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے مسیحی برادری کے تہوار گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کیلئے سیکیورٹی انتظامات کے بارے میں تفصیلی ہدایات جاری کی ہیں۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری کل گڈ فرائیڈے اور اتوار 20 اپریل کو ایسٹر اور مجموعی طور پر مقدس ہفتہ منا رہے ہیں۔
اس دوران گرجا گھروں میں عبادت اور دعائیہ تقریبات کے علاوہ تفریحی مقامات کا بھی رخ کیا جائے گا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
حکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مسیحی عبادت گاہوں، رہائشی علاقوں اور عوامی مقامات کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ تمام شہری مراکز، تفریحی پارکس، شاپنگ سینٹرز اور سنیما ہالز پر بھی توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ نے مسیحی عبادت گاہوں اور رہائشی علاقوں میں ہائی ریزولوشن CCTV کیمرے نصب کرنے کی ہدایت کی جبکہ تمام اضلاع میں قائم کردہ کنٹرول رومز کو محکمہ داخلہ کے مرکزی کنٹرول سے منسلک کیا جائے گا۔ اس دوران تمام ہوٹلز، سرائے اور ریسٹ ہاؤسز میں ہوٹل آئی سافٹ وئیر کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos