کراچی : بن قاسم ٹاؤن کے قریب فریٹ ٹرین پٹڑی سے اترگئی، جس کے باعث ریلوے ٹریک بند ہوگیا۔ ٹریک کی بندش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکارہیں۔
کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن کے قریب فریٹ ٹرین کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اپ اور ڈاؤن دونوں ریلوے ٹریک بند ہو گئے۔
ریلوے حکام کے مطابق بن قاسم کے قریب مال بردار ٹرین پٹری سے اترنے سے ریلوے کے اپ اور ڈاؤن ٹریک بند ہو گئے ہیں۔ ٹریک بند ہونے کی وجہ سے متعدد مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو لانڈھی اور کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کو گدر اسٹیشن پر روکا گیا جبکہ کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس دھابیجی کے قریب پہنچ گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت متاثر ہوئی ہے اور کئی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مرمتی کام جاری ہے اور جلد ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔ ٹریک کی بندش کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos