لاہور: پولیس یونیفارم کی تضحیک کے معاملے میں ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیاگیا۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ کاشف ضمیر کو لاہور سے باہر سے گرفتار کیاگیا، ٹک ٹاکرکو لاہور منتقل کیا جارہا ہے، کاشف ضمیر کے خلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
یادرہے کہ سوشل میڈیا پر پولیس یونیفارم کی تضحیک کرنے کا معاملہ پیش آیا تھا، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سوشل میڈیا پر پولیس وردی کا تمسخر اڑایا۔ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر اور پولیس اہلکار کے خلاف 2 مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایف آئی آر کے مطابق کاشف ضمیر نے پولیس کی وردی پہنے اہلکار کے ہمراہ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ساکھ مجروح کرنے والی حرکات کی گئیں تھیں۔مقدمات میں پیکا ایکٹ سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ کاشف ضمیر نے تقریب میں پولیس اہلکار کو نوٹوں سے بھری تھال تھمائی تھی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos