نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، فائل فوٹو
نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، فائل فوٹو

گرمی آڑے آ گئی، کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی کردیے گئے

کراچی: گرمی کی شدید لہرکے باعث کراچی میں شیڈول نیشنل گیمز ملتوی کردیے گئے۔

سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن نے گزشتہ روزایک خط تمام متعلقہ اداروں کو جاری کیا جس میں ناگزیر وجوہات پر نیشنل گیمز ملتوی کیے جانے کا بتایا گیا ۔سندھ کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملی تھی۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ کراچی میں گرمی کی شدید لہر کے باعث حکومت سندھ کی درخواست پر گیمز ملتوی کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل گیمز کے انعقاد بارے پی او اے کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سوموار کو طلب کیا ہے

انہون نے مزید کہا کہ نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کریں گے ، نیشنل گیمز کے ملتوی ہونے سے نیشنل یوتھ گیمز کے شیڈول متاثرہ نہیں ہوگا، نیشنل یوتھ گیمز ستمبر میں لاہور میں ہی منعقد ہوں گی۔

نیشنل گیمز اس سے پہلے فروری میں کرانے کا اعلان کیا گیا تھا جس کو ملتوی کرکے شدید گرمی میں مئی میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اب مئی میں بھی گیمز ملتوی کردیا گیا۔ نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔