اسلام آباد : نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کےلیے تیار ہیں، پاکستان بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔
وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمٹی کے اجلاس میں سیاسی و عسکری قیادت نے شرت کی، اجلاس میں گزشتہ 48 گھنٹے کے معاملات زیر غور آئے، اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔
نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت یکطرفہ فیصلہ نہیں کرسکتا، بھارت کا یک طرفہ فیصلہ ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کے پاس دو راستے ہیں، ہم بھی پھر شملہ معاہدے کو معطل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارت ہمیشہ بلیم گیم کرتا ہے۔ پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو دنیا اور پاکستان سے شئیر کریں۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس ثبوت ہیں کہ سری نگر میں ایسے غیر ملکی آئے ہیں جن کے پاس اسلحہ ہے، بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے ان لوگوں کو سری نگر میں رکھا ہوا ہے۔ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، انٹیلی جنس اطلاعات موجود ہیں۔
اسحاق ڈار نے بتایا کہ پہلگام واقعہ پر وزرات خارجہ نے کل ایک بیان جاری کیا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے ہر بھارتی ایکشن کا جواب دیا ہے، واہگہ بارڈر کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسے فوری بند کیا جارہا ہے۔ واہگہ کے راستے ہر قسم کی تجارت کو معطل کیا جارہا ہے۔ بھارت کی تجارت کسی تیسرے ملک کے حوالے سے بھی معطل کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ڈیفنس سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا کہا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن عملے کی تعداد کو بھی 30 کیا جارہا ہے۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی فضائی حدود بھارتی جہازوں کےلیے بند کی جا رہی ہے، پاکستان نے بھارت کےلیے فضائی راستے کے استعمال کو معطل کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتریوں پر ویزہ پابندیوں کا اطلاق نہیں ہوگا۔
خواجہ آصف
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نےکوئی بھی ایڈوانچرکرنےکی کوشش کی توماضی سےبھی برا حشر ہوگا، نریندر مودی واحد حکمران ہیں جس پر قتل عام کی وجہ سے پابندیاں لگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان پرالزامات لگائے، مقبوضہ کشمیرمیں9لاکھ بھارتی افواج کی موجودگی میں ایسا واقعہ ہوا، پاکستان نے واقعے کی مذمت کی ہے، پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا نشانہ بنا، بی ایل اے، ٹی ٹی پی کے سپانسر بھارت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان سے پاکستان کے اندرجو کچھ ہورہا ہے اس میں بھارت کے ہاتھ نظر آتے ہیں، بھارت نے کینیڈا،امریکا میں بھی دہشت گردی کو سپورٹ کیا، جو الزامات بھارت پرہے ویسا کوئی الزام پاکستان پرنہیں ہے۔
وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نےابھی تک پاکستان کا نام نہیں لیا، اگر وہ نام لیتے ہیں تو بھرپورجواب دیں گے، ابھی بھارتی میڈیا الزام تراشی کر رہا ہے، ہمارے پاس دہشت گردی کی زندہ گواہی کلبھوشن یادیو ہے،پاکستان کی میزائل ٹیکنالوجی پر ہمیں فخر ہے، دفاعی قوت کو بڑھانے کے لیے تجربات جاری رہیں گے۔
عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کل بھارت نےگیدڑ بھبھکیاں دیں، اس پر بھارت کی یئراسپیس بند کردی ہے، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے پہلے اس پڑھنے کی زخمت نہیں کی ، ایسا اقدام عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
انہوں کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کےخلاف ہمیں کامیابیاں مل رہی ہے، بھارت کودہشت گردوں کے خلاف کامیابیاں ہضم نہیں ہورہی، توجہ ہٹانے کے لیے بھارت نے اس واقعے کو بطور ہتھیاراستعمال کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos