وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔
ایک بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ کی گزارش پر وزیرِ اعظم نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کر لیا۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا، حکومت سندھ کی گزارش پر آج ہو رہا ہے، وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہو گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کی طرف سے وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ سی سی آئی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos