فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارتی بوکھلاہٹ، موچی کو جاسوسی کے الزام میں گرفتارکر لیا

نئی دہلی: بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرحدی دہشتگردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں بے نقاب ہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ اپنے ہی شہریوں پرڈالنا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے رکنے میں نہیں آ رہے، بھارت کی جانب سے پاکستان میں سرحدی دہشت گردی کا نیٹ ورک دنیا میں بے نقاب ہو گیا، ڈی جی آیس پی آر کی پریس کانفرنس کے جواب میں بوکھلاہٹ کی شکار بھارتی حکومت نے اپنی ناکامیوں کا ملبہ اپنے ہی شہریوں پر ڈالنا شروع کر دیا۔

ریپلک ٹی وی کے مطابق بھٹنڈہ چھاؤنی میں 8،7 سال سے کام کرنے والے بہار کے ایک 26 سالہ موچی سنیل کمار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، سنیل کمار کو بھارتی حکومت نے قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے کا الزام لگا کر گرفتار کیا، الزام لگایا گیا کہ سنیل کمار حساس معلومات شیئر کر رہا تھا اور پاکستانی ہینڈلرز سے رابطے میں تھا۔

ریپلک ٹی وی کے مطابق حکام نے مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے کہ سنیل ایک پاکستانی خاتون کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے فوجی علاقے سے متعلق تصاویر اور دیگر حساس تفصیلات شیئر کر رہا تھا، اور اسے ان معلومات کے لیے ادائیگی کی جا رہی تھی۔