فائل فوٹو
فائل فوٹو

کورنگی کے علاقے اکیاون سی سروے 145 میں بجلی معطل

کراچی: کورنگی کے علاقے اکیاون سی سروے 145 میں گلی نمبر2 اوردیگر گلیوں میں منگل کی شب سے بجلی کی فراہمی معطل ہے ، علاقہ مکین شکایات کرکرکے تنگ آچکے ہیں لیکن تاحال بجلی بند ہے۔

شدید گرمی میں بجلی بند ہونے سے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اب دوسری رات بھی گزر چکی ہے اور بجلی آنے کا نام نہیں لے رہی ۔

بجلی کی عدم فراہمی کے باعث علاقے میں پانی کی بھی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، کے الیکٹرک کی ہیلپ لائن پر فون کرکے شکایات  درج کرائی جا چکی ہیں مگرابھی تک گاڑی علاقے میں بجلی بحال کرنے نہیں آئی۔

متاثرہ مکینوں نے کے الیکٹرک کے اعلیٰ حکام اور دیگر سے مطالبہ کیا کہ شدید گرمی میں بچے اور خواتین پریشان ہیں ،بجلی فوری بحال کی جائے۔