شرکا نے "پاکستان زندہ باد" کےفلک شگاف نعرے لگائے ، فائل فوٹو
شرکا نے "پاکستان زندہ باد" کےفلک شگاف نعرے لگائے ، فائل فوٹو

ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں ، اقلیتی برادری

گوجرانوالہ : پہلگام میں بھارت کےفالس فلیگ اآپریشن کے بعد مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیلیے مسیحی برادری کی طرف سے ’’پاکستان زندہ باد ‘‘کنونشن کاانعقاد کیاگیا۔

گوجرانوالہ میں مسیحی برادری کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ اظہاریکجہتی کیلیےسینٹ پال چرچ میں ’’ پاکستان زندہ باد ‘‘ کنونشن کا انعقاد کیاگیا۔ کنونشن میں گوجرانوالہ کی مسیحی، سکھ برادری کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کنونشن کا مقصد پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد قومی یکجہتی اور دفاع وطن کےعزم اعادہ کرناہے، شرکانےافواج پاکستان کی دفاع وطن کیلیےدی گئی قربانیوں کوشاندارخراج عقیدت پیش کیا۔ شرکا نے "پاکستان زندہ باد” کےفلک شگاف نعرے لگائے۔

مقررین نے کنونشن میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں موجود تمام اقلیتیں ہر مشکل گھڑی میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوئی ہیں،یہ وقت ہےکہ پوری قوم ایک پرچم تلے متحد ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرے۔

اس موقع پر شرکا کنونشن نے کہا کہ ہم پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں اور اپنےخون کاآخری قطرہ بھی اپنے ملک کے دفاع کیلئے بہائیں گے۔

شرکا نے مزید کہاکہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن بھارتی افواج کی ناکامی اور شرمندگی کا باعث ہے، بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان کرتے ہیں۔