کراچی: اہلسنت و جماعت کے زیرِ اہتمام کراچی میں فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی مارچ و ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کی بحری، بری اور فضائی فوج کو سلام پیش کرتے ہیں۔
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے، بھارتی جیت کا منہ توڑ جواب دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل دہشت گردی میں ملوث ہیں، ان کا بائیکاٹ کیا جائے۔
مفتی منیب الرحمٰن نے یہ بھی کہا ہے کہ مودی کی آبی جارحیت قبول نہیں، بھارتی وزیرِ اعظم کے جنگی جنون کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔
مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرو، فلسطین ،فلسطینیوں کا ہے اور کشمیر، کشمیریوں کا ہے، بھارت کا کشمیر پر اور اسرائیل کا فلسطین پر قبضہ غاصبانہ اور ظالمانہ ہے۔
نمائش چورنگی سے تبت سینٹر نکالے جانے والے ملین مارچ میں پیر مظفر حسین شاہ۔علامہ ریحان امجد نعمانی ۔شاداب رضا نقشبندی ۔مفتی عابد مبارک اور دیگر موجود تھے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos