فوٹوآئی ایس پی آر
فوٹوآئی ایس پی آر

پاکستان کا الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی: پاکستان نے الفتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے فتح سیریز کے میزائل کا کامیاب تربیتی تجربہ  کیا ہے، میزائل کا تجربہ ایکس انڈس مشق کے تحت کیاگیا،میزائل کاتجربہ  انڈس مشقوں کے دوران کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق الفتح میزائل 120کلومیٹر تک زمین سے زمین پر 120کلومیٹر تک مارگرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔تجربے کا مقصد فوجی تیاری اور تکنیکی صلاحیت کی جانچ ہے،پاک آرمی،اسٹرٹیجک تنظیموں کے افسران ،سائنسدانوں اور انجینئرز نے تربیتی تجربے کا مشاہدہ کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور  آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے،پاک فوج  دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔