فائل فوٹو
فائل فوٹو

9مئی فساد ، 20ملزمان کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا

راولپنڈی: انسداددہشتگردی عدالت نے 9مئی فساد کیس میں 20ملزمان کو قید بامشقت اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

اے ٹی سی راولپنڈی نے 9مئی فساد کیس میں 20 ملزمان کو سزا کا فیصلہ سنایا،عدالت نے 20 ملزمان کو 6،6 ماہ قید اور جرمانے کی سزا سنا دی،ملزمان کو قید بامشقت کیساتھ 50،50ہزار روپے جرمانے کی سز ابھی سنائی، ملزمان نے دفعہ 164کے تحت اقبالی بیانات قلمبند کروائے،کیس میں نامزد ملزمان 2 سال سے ضمانت پر تھے۔

ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت ترنول ریلوے اسٹیشن پر حملہ کیا تھا،ریلوے اسٹیشن کی عمارت، کھڑکیاں ،دروازے جلائے اور توڑ پھوڑ کی گئی۔