فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کو بجلی کی فراہمی میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق سیکریٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگا۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔