فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت دہشتگرد ہے، ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چن لے , بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے۔ اسے حالیہ صورت حال میں ڈائیلاگ یا تباہی میں سے ایک راستہ چننا ہوگا۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پی پی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے بھارت سمیت  دنیا پر واضح کردیا  ہے کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں ۔ بھارت اپنی نااہلی کا ذمے  دار پاکستان کو ٹھہرا رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم نے سر جھکا کر رہنا نہیں سیکھا ۔ پاکستان جدوجہد سے قائم ہوا اور پاکستانی قوم کی جدوجہد جاری رہے گی۔ مقبوضہ کشمیر میں  خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے۔ بھارت کی کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے ۔ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم بند کرنا پڑیں گے ۔