فوٹو پریس ریلیز
فوٹو پریس ریلیز

دی برج پاکستان کی ریسرچ اینڈ پلاننگ فیسلٹی کا شاندار افتتاح

کراچی: سماجی خدمات کے شعبے میں ایک نمایاں نام "دی برج پاکستان” نے اپنی ریسرچ اینڈ پلاننگ فیسلٹی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ اس تنظیم کی بنیاد 2019 میں علی صہیب نے رکھی، جو ایک بین الاقوامی سند یافتہ پروفیشنل ریسکیور ہیں۔ دی برج پاکستان نہ صرف ڈیزاسٹر ریسپانس بلکہ دیگر انسانی و سماجی میدانوں میں بھی قابلِ قدر خدمات انجام دے رہا ہے۔

افتتاحی تقریب کا انعقاد حب میں کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی محترمہ سائمہ جنگدا نے فیتہ کاٹ کر فیسلٹی کا افتتاح کیا، جب کہ ڈی ایس پی اعظم بلوچ نے بطور معزز مہمان تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر محترمہ سائمہ جنگدا نے کہا یہ ادارہ نہ صرف ریسرچ بلکہ انسانی خدمت کے میدان میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا: "دی برج پاکستان جیسے ادارے معاشرے کی اصل ضرورت ہیں۔”

ڈی ایس پی اعظم بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی بھلائی اور آفات سے نمٹنے کے لیے دی برج پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم ہر سطح پر ایسے مثبت اقدامات کا ساتھ دیں گے۔”

ادارے کے بانی علی صہیب نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیسلٹی ہمارے مشن کو نئی جہت دے گی اور نوجوانوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔”

یاد رہے کہ دی برج پاکستان مختلف قدرتی آفات، انسانی ہمدردی کے مشن اور کمیونٹی سروسز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہا ہے۔ نئی فیسلٹی کی بدولت تحقیق، منصوبہ بندی اور تربیت کے عمل میں مزید بہتری متوقع ہے۔