اسلام آباد(نمائندہ امت/مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 3 بھارتی طیارے گرادیے،جب کہ 8 مقامات پر حملوں سے بھارت کی کئی تنصیبات تباہ کردی گئیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق گرائے گئے طیاروں میں ایک رافیل طیارہ بھی شامل ہے۔جب کہ ایک ڈرون بھی گرایا گیا۔دودنیال سیکٹر میں دشمن کی ایک چیک پوسٹ بھی تباہ کی گئی جب کہ ایک بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ ہوا۔
غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق رات گئے اکھنور میں تیسرا طیارہ بھی گرادیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز مار گرائے ہیں۔جس میں ایک سکھوئی میں گرا اور دوسرا ممکنہ طور پر رافیل طیارہ ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہیں اور پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جہاز گرا دیے گئے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔برطانوی میڈٰیا کا کہنا ہےکہ پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے جب کہ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی۔علاوہ ازیں میڈیا رپورٹس کے مطابق رات گئے غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارت کا تیسرا جہاز اکھنور کے علاقے میں گرا دیا گیا جب کہ کوٹلی میں ایک بھارتی ڈرون بھی گرانے کی اطلاعات ہیں۔آخری اطلاعات ملنے تک پاکستان نے بھارتی فوج کی آٹھ دفاعی تنصیبات پر جوابی حملے کیے ہیں ، جن تنصیبات پہ حملے کیے گے وہ سرینگر ،کُپواڑہ ، بارہ مولہ ، پونچھ ، راجوری ، کارگل ، لیہ اور اکھنور میں واقع ہیں جن پر پاک فضائیہ نے جوابی حملہ کیا ہے۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج نے بھی جوابی کارروائی شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 8 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، دریں اثنا اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ رات دیر سے اسلام آباد کی طرف داغے جانے والے دو میزائل ایئر ڈیفنس نے انٹر سیپٹ کئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos