سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر میں دشمن کی سرلیا ون چیک پوسٹ تباہ کردی گئی ہے، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستانی افواج کے جواب سے دشمن کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارت نے تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے مظفرآباد، کوٹلی، باغ، احمد پورشرقیہ، مریدکے اور بہاولپور سمیت 8 مقامات پر اپنی فضائی حدود سے میزائل فائر کیے اور سویلین آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos