پاکستان نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا
پاک فوج نے بھارت کا ایک اور ڈرون مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رینجرز نے شکر گڑھ سیکٹر میں بھارتی ڈرون گرایا۔
پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ شکر گڑھ مین بھارت کی طرف سے ڈرون کے ذریعے در اندازی کی کوشش کی گئی،
جس پر رینجرز نے بھارتی ڈرون مار گرایا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارت کی جانب سے میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی جانب سے رافیل سمیت 5 بھارتی طیارے اور ایک ڈرون تباہ کیا جاچکا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos