بھارت کا بزدلانہ حملہ،پاک فوج نے چارمزید بھارتی ڈرون مار گرائے

سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرونز نے پاکستانی حدود میں دراندازی کرنے کی کوشش کی ، پاک فوج نے پکھلیاں، سیالکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کے چار اور ڈرونز کومار گرایا ہے
پاکستان نے جدید دفاعی اور تکنیکی ای ڈبلیو صلاحیتوں کی وجہ سے نیچے اتار کر دو مزید بھارتی ڈرونز کو قبضے میں بھی لےلیا ہے
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے دراندازی کی ناکام کوشش کی جا رہی تھی ،اس سے قبل برنالہ ،شکر گڑھ اور کوٹلی سیکٹر میں بھی بھارت کے تین ڈرونز گرائے جا چکے ہیں
اب تک کل سات بھارتی ڈرونز گرائے جا چکے ہیں۔ان میں ایک بڑا ہیرون مسلح ڈرون بھی ہے، پاک فوج دشمن کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دے رہی ہے