فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

انٹرنیشنل اور قومی میڈیا کا مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ کا دورہ

اسلام آباد: وزارت اطلاعات کی طرف سے انٹرنیشنل اور قومی میڈیا کو آج مظفر آباد، کوٹلی، مریدکے، احمد پور شرقیہ میں دورہ کروایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا کو اُن تمام مقامات کا دورہ کروایا جا رہا ہے جہاں بھارت نے کل رات پاکستان پر حملہ کرتے ہوئے معصوم پاکستانیوں کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل اور قومی میڈیا میں بھارت کی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 30 کے لگ بھگ غیر ملکی اور 50 سے زیادہ ملکی میڈیا کے ارکان ان جگہوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ شب پاکستان کو بزدلانہ حملے کا نشانہ بناتے ہوئے بہاولپور، کوٹلی اور مظفرآباد میں میزائل داغے تھے جبکہ پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے 5 جہاز مار گرائے۔