فوٹو مقامی میڈیا
فوٹو مقامی میڈیا

پاک بھارت کشیدگی، دونوں مُلکوں میں 550شیڈول پروازیں منسوخ

لندن : انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے دونوں مُلکوں میں تقریباً 550 شیڈول پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ریئل ٹائم فلائٹ ٹریکنگ سروس فلائٹ ریڈار 24 کے اعداد و شمار کے مطابق فضائی حملوں کے بعد سے پاکستان میں 16 فیصد اور انڈیا میں 3 فیصد کمرشل پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

ٹریکر کے مطابق پاکستان میں 135 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں جبکہ انڈیا میں 417 شیڈول پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔