فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

لیفٹننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا

راولپنڈی: لیفٹننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر وزرا اور افسران نے شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 سالہ ارتضیٰ عباس بھارتی حملے میں شہید ہو گئے تھے، نمازجنازہ میں صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نماز جنازہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈاراور وزیردفاع خواجہ آصف کے علاوہ نیول چیف اور حاضر و ریٹائرڈ ملٹری افسران بھی نمازِ جنازہ میں شریک تھے۔

فوٹو آئی ایس پی آر
فوٹو آئی ایس پی آر

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے۔ یہ عمل بھارت کے متکبرانہ اور جنونی ذہینیت کا عکاس ہے، بھارتی رویہ خطے کے امن کیلئے شدید خطرہ ہے.

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی رویہ علاقائی و عالمی امن کے لئے شدید خطرہ ہے۔صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے شہید کی مغفرت کی دعا کی۔