فائل فوٹو
فائل فوٹو

آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے تا حکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان

مظفر آباد: پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر میں حکومتی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکشن میں سرحدی کشیدگی کے باعث تعلیمی اداروں کو تا حکمِ ثانی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے احکامات کو ماننے کے پابند ہوں گے۔

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں یونیورسٹی کے امتحانات ملتوی

انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر میں واقع یونیورسٹی آف کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’وہ 10 مئی تک ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کر رہی ہے۔‘

یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات نے مزید کہا ہے کہ ’ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں سے متعلق بروقت مطلع کیا جائے گا۔