کراچی،لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل

پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نےکراچی، لاہور اور سیالکوٹ ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے
ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق مسافروں سے درخواست ہے کہ تازہ ترین صورتِ حال کے لئے متعلقہ ایئرلائنز سے رابطے میں رہیں۔