بھارت سےکشیدگی کےتناظرمیں پاکستانی قوم کی دلی آوازپرنیاملی نغمہ ” اللہ اکبر۔۔تیارہیں ہم ” ریلیزکردیاگیا۔
اس نغمے میں دلوں کوگرمادینےوالی شاعری اورخون میں جوش لانےوالی موسیقی نےسماں باندھ دیاہے جس میں بھارت کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اُسے ابھی معلوم نہیں کہ وہ کس قوم سے ٹکرایا ہے، دشمن جان لے یا ہم غازی ہیں یا شہید دونوں صورتوں میں سربلند ہیں۔
گانے کے بول ہیں: غالب ہیں خدا کا وار ہیں ہم لڑنے کے لئے تیار ہیں ہم
بھارت کا جنگی جنون شاید یہ بھول رہا ہے کہ اُس کا مقابلہ کس قوم سے ہے،پاک فوج ہر طرح کی بھارتی جارحیت پر جوابی وار دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،پاکستان دینِ اسلام کے نام پر وجود میں آیا اور اسکی فوج اسلام کی فوج ہے۔
جوش و ولولہ اور جذبوں سے بھرپور نغمہ جو نا صرف پاک فوج بلکہ قوم کے ہر فرد کے دل کی ترجمانی کرتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos