فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے دعوے جھوٹے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد: پاکستان کے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے انڈیا کی جانب سے پاکستان کے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے سے متعلق بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔

انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’انڈیا کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کیے جا رہے ہیں۔ جھوٹی اور من گھڑت کہانیوں سے آپ کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ ایسے جھوٹے دعوے صرف آپ کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں۔ ان دعوؤں کو مسترد اور رد کیا جاتا ہے۔