اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
اس سے قبل عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا تھا۔
سعودی وزیرِ ممالکت برائے خارجہ عادل الجبیر کی اسلام آباد میں پاکستانی نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستانی دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق اس ملاقات کے دوران بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے میں سعودی کوششوں کو سراہا ہے۔
خیال رہے کہ عادل الجبیر انڈیا میں اپنا دورہ مکمل کر کے آج اسلام آباد پہنچے تھے۔