?????? ??????? ?? ?????? ?????????? ??????? ?????? ???? ?????? ????

پاکستان نے 26 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا، بھارتی میڈیا کی تصدیق

 

بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 26 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

پاکستان نے بھارت کی جارحیت کیخلاف گزشتہ رات ساڑھے 4 بجے میزائل حملوں کا آغاز کیا، جس کے نتیجے میں کئی ایئر بیسز، میزائل اسٹوریج اور دیگر فوجی تنصیبات تباہ کردی گئیں۔

بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے بھارت کے 26 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راجوڑی میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر مارا گیا ہے، افراتفری کی صورتحال ہے، کوئی سرکاری اہلکار کچھ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے پریس بریفنگ ملتوی کردی، مقامی وقت کے مطابق ساڑھے 5 بجے پریس بریفنگ رکھی گئی تھی، بھارتی فوج نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر بریفنگ ملتوی کردی۔