پاکستان کی جوابی کارروائی،کشمیریوں کیلئے دہشت کی علامت راج کمار مارا گیا

 

اسلام آباد: پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی میں دہشت کی علامت ایڈیشنل ڈی سی راج کمار مارا گیا۔

پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوس کے دوران کشمیری مسلمانوں کے لیے دہشت کی علامت سمجھا جانے والا ایڈیشنل ڈی جی راج کمار مارا گیا۔ راج کمار راجوڑی میں افواج پاکستان کی کامیاب کارروائی کے دوران مارا گیا۔

بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کا سہولت کار تھا۔ اور راج کمار کشمیری مسلمانوں کے لیے دہشت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

ایڈیشنل ڈی سی راج کمار زیادہ تر اعلیٰ فوجی بریفنگز میں شامل ہوتا تھا۔