فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی ہو گئی ، وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار

اسلام آباد: پاکستان کے وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا نے فوری جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ۔

انھوں نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’پاکستان ہمیشہ خطے میں امن اور سلامتی کے لیے کوشاں رہا ہے اور اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کیا۔‘

خیال رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان سیزفائر کے حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان دیا تھا۔ تاحال انڈیا کی جانب سے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

انھوں نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جنگ کسی بھی چیز کا حل نہیں ہوتی۔ آج دن ساڑھے چار بجے سے جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔

 اس سے قبل صدر ڈونڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ رات گئے فریقین کے ساتھ طویل بات چیت کے بعد پاکستان اور بھارت نے فوری جنگ بندی پر متفق ہوگئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ دونوں ممالک اور ان کے عوام کو مبارک باد دیتا ہوں۔ جنگ بندی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کا جنگ بندی کا فیصلہ دانشمندانہ ہے جس کے لیے ثالث کا کردار امریکا نے ادا کیا۔