اسلام آباد: سیز فائر پر بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح حقائق سے ہٹ کر جھوٹ بولنے لگا،جنگ بندی کے لیے کوئی پیشگی شرائط طے نہیں کی گئیں۔
ساری دینا کے سامنے امریکی ثالثی میں ہندوستان کی طرف سے درخواست پر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا، پاکستان نے ہمیشہ تمام ڈومینز میں آخر تک پاک بھارت اسٹینڈ آف میں بالا دستی برقرار رکھی۔
بھارتی آرمی کی سپوکس پرسن کرنل صوفیہ قریشی نے آج خود پاکستان کے جوابی رد عمل کے بعدہونے والی پریس کانفرنس میں کہا کہ “بھارت مزید تناؤ نہیں چاہتا بشرط کے پاکستان بھی ایسا کرے”۔
بھارتی فضائیہ کی سپوکس پرسن وِنگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے اِسی پریس کانفرنس میں کہا کہ“Indian Armed Forces reiterate their commitment to non escalation provided it is reciprocated by the Pakistan Military”
انڈیا کی وزارتِ دفاع کی جانب سے نئی دہلی میں ایک پریس بریفنگ کے دوران انڈین نیوی کے کموڈور راگھو نائر نے کہا ہے کہ انڈین فوج، نیوی اور ایئر فورس آج کے معاہدے پر عمل درآمد کریں گے لیکن افواج انڈیا کی سالمیت کی حفاظت کے لیے چوکنا رہیں گی۔
یہ بات پھر ثابت ہے کہ شکست کے بعد حقائق سے عاری جھوٹ اور من گھڑت بیانیہ بنانا بھارت کا اب بد نام زمانہ وتیرا بن چکا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos