لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت نے اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈالا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ کشیدگی کے حوالے سے کہا کہ ہم نے پورے تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے جواب دیا تو بھارت کو سیز فائر کی طرف جانا پڑا۔ان کا کہنا تھا ہم نے کل کی سٹرائیک میں اپنے تمام اہداف حاصل کئے، بھارتی سیاسی قیادت نے انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی افواج پر وہ بوجھ ڈال دیا جو وہ اٹھانے کے قابل نہیں تھے، بھارتی فوج یہ توقع نہیں کر رہی تھی، ملٹری سطح پر بھارت کو سرپرائز دیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا اور حکومت نے بہت جھوٹ بولا جبکہ پاکستان ہمیشہ سچ کے ساتھ چلا، پاکستان نے جو کیا وہ صاف بتا دیا، ہم نے ان کے 5 جہاز مار گرائے، امید ہے کہ بھارت اب پرامن حالات کی طرف جائے گا۔ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کا کہنا تھاکہ پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی سے بھارتی افواج کے مورال پر بہت بڑا اثر پڑا ہے، بھارتی افواج کو معلوم تھا کہ ان کی سیاسی قیادت ان کےساتھ غلط کر رہی ہے، ہم نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کو ایکسپوز کئے بغیر بھارتی ڈرونز کو تباہ کیا۔
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عامر ریاض کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ ہماری اسٹریٹجک شراکت داری ہے، پاکستان افواج کا مورال ہمیشہ بلند رہا ہے، قوم کا مورال بہت زیادہ اہم ہے، مسلح افواج کا مورال اب بہت زیادہ بلند ہوگیا ہے۔
سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت پر اب مزید دباو¿ پڑا ہے، پہلے ہی بھارت پر جنگ ہارنے کا دباو¿ہے، اگر سیز فائر کی خلاف ورزی کرےگا تو مزید دباو آئےگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos