فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور زلمی کا پاکستانی پائلٹس کو خراجِ تحسین، بڑے انعام کا اعلان

پشاوی: پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز پشاور زلمی نے بھارت کے خلاف پاکستان کے کامیاب فضائی دفاع اور جوابی کارروائی میں نمایاں کردار ادا کرنے والے پاکستانی پائلٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان یومِ تشکر کے موقع پر سامنے آیا اور اسے قومی یکجہتی کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے عرب نیوز سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی پائلٹس کی غیرمتزلزل ہمت، لگن اور قربانی ہمارا قومی فخر ہے۔ آج ہم صرف زبانی تعریفی کلمات پر اکتفا نہیں کرتے بلکہ عملی طور پر بھی ان کے جذبے کو سراہتے ہیں۔