فائل فوٹو
فائل فوٹو

وہ آئے، مارا، چلے گئے اور ہم دیکھتے رہ گئے، تیجسوی پراکاش کا دکھڑا

لاہور:  بھارت کی ہرزہ سرائی کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انڈیا کو کاری ضرب لگائی اور بعدازاں ان شاہینوں کی فلائیٹ سے قبل مبینہ طور پر رجسٹر میں اندراج اور دستخط کرنے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں ، اب یہی تصویر ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف  تیجسوی پراکاش نے بھی شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی اپنے جذبات کابھی اظہار کیا۔

پاکستان ایئرفورس کے تین پائلٹوں نے پہلے الوداعی خطوط لکھے  اور ایک خودکش کارروائی جیسے مشن پر نکلے ،ہمارے تین بڑے ایئربیسز پر حملہ کیا،  تمام ترمشکلات کے باوجود انہوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور بحفاظت واپس لوٹ گئے۔

ہم اپنے تمام ریڈار، طاقت اور تیاری کے باوجود  انہیں روک نہیں سکے، وہ آئے۔ انہوں نے مارا۔ وہ چلے گئے۔ اور ہم دیکھتے رہ گئے۔