لاہور: ڈمپر کی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر، 5 افراد جاں بحق

 

لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر کی بریک فیل ہونے سے پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔