خواجہ عمران الحق
پاک فوج کے ہاتھوں بھارت کی عبرت ناک شکست پر وزیراعظم آزادکشمیر کی ہدایت پر ریاست بھر میں آج یوم تشکر منایا جا رہا ہے.پاک فوج کی جانب سے بھارت کی ننگی جارحیت کے خلاف دندان شکن جواب دینے پر آج پورے آزادکشمیر میں وزیراعظم چوہدری انوارالحق کی ہدایت پر یوم تشکر منایا جا رہا ہے ۔اس موقع پر اپنی پاک فوج کے ساتھ کشمیری عوام بے مثال اظہار یکجہتی کریں گے اور محبت کا اظہار کریں گے ،دریں اثناء آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی اور بھارتی فوج کی جارحیت سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی عیادت کیلیے برنالہ سے اپنے دورے کا آغاز کیا ,وزیراعظم سماہنی گئے ،پھر کوٹلی کے دورے پر پہنچے اور فتح پور تھکیالہ اور کھوئی رٹہ پہنچے ،وزیراعظم اگلے مورچوں پر گئے اور پاک فوج سے اظہار یک جہتی کیا ۔اس موقع پر اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئر عمر ،موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور ،وزراء حکومت چوہدری اظہر صادق اور نثار انصر ابدالی ،جاوید اقبال بڈھانوی،ظفر ملک اور صدارتی مشیر چوہدری محبوب بھی اس موقع پر موجود تھے۔لوگوں کی بڑی تعداد نے
اس موقع پر پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور وزیراعظم زندہ باد کے نعرے لگائے ،وزہراعظم بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے جنید اقبال اور ان کی والدہ محترمہ شمیم بی بی اور اپر بانیاں برنالہ میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید ہارون اور سید مرتضی کی رہائش گاہ گئے، اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی ،اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد منصور نے وزیراعظم کو بریفنگ دی ۔وزیراعظم۔برنالہ کے علاقے جھنڈا میں شہید اللہ لوک اور باندی میں شہید طالب علم نبیل کے گھر گئے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی ،وزیراعظم۔چلال پور صوبتیاں میں شہید ہونے والے نثار احمد ،حبیب اللہ اور ابراہیم کی گھروں میں بھی گئے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعظم نے سماہنی سیکٹر کا دورہ بھی کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو چیکس تقسیم کئے اس موقع پر وزیراعظم نے ضلعی انتظامیہ سے اب تک کی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی ۔وزیراعظم نے ٹی این کیو ہسپتال سماہنی کا دورہ کیا اور بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے مزمل کی عیادت کی ،وزیراعظم نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں ۔وزیراعظم۔سرسالہ میں بھارتی گولہ باری سے متاثرہ چوہدری امتیاز کے گھر گئے اور معائنہ کیا اور نقصانات پر اظہار افسوس کیا ۔دریں اثناء وزیراعظم کوٹلی کے دورے پر پہنچے اور فتح پور تھکیالہ گئے ،وزیراعظم سیدھے سمٹی مجہان شہداء کی قبروں پر گئے
شہداء عمر موسی اور مصباح کوثر کی قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔وزیراعظم شہداء کی قبروں پر حاضری کے بعد ڈاکٹر موسی کے گھر گئے اور تعزیتی مجلس میں شرکت کی ۔اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور ،وزراء حکومت جاوید اقبال بڈھانوی اور نثار انصر ابدالی ہمراہ تھے ۔وزیراعظم نے سمٹی شاہ جہاں میں مصباح شہید کے نام پر پرائمری سکول بنانے کا اعلان کیا ۔وزیراعظم نے فتح پور تھکیالہ میں بھارتی گولہ باری سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا ،اور پوسٹ گریجویٹ کالج بھی گئے ،وہ شہداء کے گھروں میں گئے اور اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی
۔وزیراعظم نے کھوئی رٹہ میں بھی زخمیوں کی عیادت کی اور چیکس تقسیم کئے ۔وزیراعظم نے مڈل سکول جٹھیری کو شہید احتشام ارشد کے نام کرنے کا اعلان کیا ۔وزیراعظم۔چوہدری انوارالحق نے برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوے انہیں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر خراج تحسین پیش کیا ۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد اور وزیراعظم زندہ باد کے نعرے لگائے ۔وزیراعظم بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے جنید اقبال اور ان کی والدہ شمیم بی بی کے گھر گئے اور لواحقین سے اظہار تعزیت اور شہداء کے بلندی درجات کی دعا کی ۔وزیراعظم اپر بانیاں برنالہ میں بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے سید ہارون اور سید مرتضی کی رہائش گاہ گئے، اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر انہوں نے لواحقین کو امدادی چیک بھی دیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے ملکی سرحدوں کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا اور بنیان مرصوص کا جوابی وار کر کے بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصمنیر اس پوری جنگ کے دوران بھارت کے اعصاب پر چھائے رہے ،ہماری ائر فورس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بھی پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور ان کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر انہیں تباہ کر دیا ،بھارت نے مسلسل شہری آبادی اور املاک کو نشانہ بنایا مگر ہمارے بہادر لوگوں نے جرات کے ساتھ بھارت کی جارحیت کا مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور زخمیوں کو چوبیس گھنٹوں کے اندر معاوضہ جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا گیا جبکہ اس دوران ادارے مکمل طور پر چوکس رہے اور چوبیس گھنٹے کام کیا ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ پورے آزادکشمیر کے ایل او سی کا دورہ کر کے نقصانات کا خود جائزہ لوں گا اور ان کا ازالہ کیا جائے گا ۔ چوہدری انوارالحق نے رات گئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھمبر کا دورہ کیا۔ وزیراعظم نے لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے دوران بھارتی جارجیت اور فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کی عیادت کی. اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر وقار احمد نور, وزرائے حکومت چوہدری اظہر صادق اور نثار انصر ابدالی بھی موجود تھے ، انہوں نے وارڈز کا معائنہ کیا،طبی امداد،خون کے عطیات،ادویات کے سٹاک و دیگر امور کا جائزہ لیا۔زخمیوں کے لواحقین نے وزیر اعظم آزادکشمیر کے دلیرانہ انداز،بلاخوف زیرو لائن دورے کو سراہا اس سے زخمیوں کا حوصلہ بلند ہوا. ایم ایس ڈاکٹر محمد منصور، ڈی ایچ او ڈاکٹرارم بتول نے زخمیوں کے علاج معالجہ پربریفنگ دی۔وارڈ،اضافی بیڈز کی صورتحال کو وزیراعظم نے ملاحظہ کیا ،وزیر اعظم نے کہاکہ مشکل گھڑی میں وہ خود اور انکے وزرا ء بھی مسلسل عوام کےساتھ موجود ہیں۔بطور مسلمان ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ زندگی موت اللہ کے پاس ہے ،حکومت متاثرین کوفوری معاوضہ جات دے رہی ہے۔شہداء کے جنازوں میں شرکت یقینی بنائی گئی ، زخمیوں کو دلاسہ اور لواحقین کو امدادی چیک دئیے گئے ،شہداء کی درجات بلندی کی دعائیں کیں۔،نقصانات کا جائزہ،بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا،عوام کا حوصلہ بڑھایا۔پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن دہشت گرد بھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔بھارتی دہشتگردافواج کی فائرنگ سے بےگناہ شہریوں کی شہادت پر وزیر اعظم نے دوران گفتگو کہا کہ بھارت بزدل دشمن ہے،عوام کے حوصلے کو سراہتے ہیں ہماری مسلح افواج پروفیشنل انداز میں دفاع پاکستان میں مصروف ہیں،اللہ تعالیٰ سب جوانوں کی مدد کرے،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرمحمد منصور چوہدری نے دوران بریفنگ بتایا کہ بھارتی فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔حکومت آزادکشمیر کی ہدایت پر ہمہ وقت الرٹ ہیں ،ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف،سرجنز ،جملہ ہسپتال عملے کے ہمراہ الرٹ،مختلف اوقات کارمیں مریضوں کی خود نگہداشت کر رہے ہیں،بھارتی دہشتگردی میں زخمی ہونے والے افراد کے لیے ایم ایس اپنے سٹاف کے ہمراہ ہمہ وقت الرٹ ہیں،ہسپتال میں اضافی بیڈز،عملہ ،ادویات کا سٹاک،خون کے عطیات ،مشینری موجود ہے،اسکے علاوہ ایم ایس نے بتایاکہ سول ملٹری اشتراک و باہمی لیزان سے ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو ہمہ وقت ہنگامی صورتحال میں دستیاب ہوگی،مجموعی کارکردگی پر ڈپٹی کمشنر نے سراہا۔حکومتی سرپرستی پر شکر گزار ہیں۔