اسلا آباد: معرکہ حق، یوم تشکرکے موقع پر وزیر اعظم پاکستان کا آرمی چیف کے ہمراہ سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا۔
وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز(ملٹری) کے ہمراہ کمبائنڈ ملٹری ہسپتال، راولپنڈی کا دورہ کیا،وزیر اعظم نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں زخمی جوانوں اور شہریوں کی خیریت دریافت کی۔
وزیر اعظم پاکستان نے زخمی جوانوں کی معرکہ حق کے دوران بے مثال بہادری، عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
وزیر اعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ ” جس طرح افواج پاکستان اور پوری قوم نے یہ جنگ لڑی، اس کی مثال کئی نہیں ملتی "۔
وزیر اعظم کی اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر آمد
قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان نے آرمی چیف کے ہمراہ اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر تشریف لے گئے، وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی، وزیر اعظم پاکستان نے معرکہ حق کے دوران اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos