اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادنے 26نومبر احتجاج پردرج مقدمات ٹرانسفر کرنے کی پی ٹی آئی کارکنان کی درخواست مسترد کردی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آبادمیں 26نومبر احتجاج پردرج مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 2مقدمات جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں زیرسماعت ہیں،جج ناصر جاوید نے 2مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی کے مطابق متعلقہ جج قانونی معاملات کا مشاہدہ کیے بغیر کیس چلا رہے ہیں،مدعی مقدمہ کے وکلا اپنا الزام ثابت کرنے میں ناکام رہے،عدالت کے اندر اسلام آباد ہائیکورٹ کا خط بھی پیش کیا گیا، ہائیکورٹ نے متعلقہ دفعات کے تحت درج مقدمات فاسٹ ٹریک پر چلانے کی ہدایت دے رکھی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 2مقدمات پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ کے تحت تھانہ رمنا میں درج ہیں،جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل ان دونوں مقدمات میں 19مئی کو سماعت کریں گے،پی ٹی آئی کارکنان نے مقدمات ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی تھی ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos