غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں آئندہ ماہ ہونے جا رہی ہیں،امریکی صدر

ہمیں اہلِ فلسطین کی مدد کرنا ہو گی، غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔

               
May 16, 2025 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابو ظہبی : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں آئندہ ماہ ہونے جا رہی ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) سے روانہ ہو گئے ہیں۔

اس موقع پر امریکی صدر نے کہا ہے کہ ہمیں اہلِ فلسطین کی مدد کرنا ہو گی، غزہ میں بہت سے افراد بھوک سے مر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا ہے کہ غزہ سے متعلق بہت سی اچھی چیزیں اگلے ماہ تک ہونے جا رہی ہیں۔