فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی ؛ سرجانی ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرگئی، بچی جاں بحق، 7افراد زخمی

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 میں گھر میں سوئے خاندان پر دیوار گرگئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 10 سال کی بچی جاں بحق جبکہ میاں بیوی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق جاں بحق بچی کی شناخت امہ ہانی کے نام سے ہوئی۔ میاں بیوی اورچار بچے عباسی شہید ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔