فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

اسحاق ڈار پیر کو چین کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 19 مئی سے 21 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔

ایک بیان میں اس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اس موقع پر چینی وزیر خارجہ سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن و استحکام کی کوششوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں فریقین پاکستان اور چین کے باہمی تعلقات، علاقائی و عالمی پیشرفت پر بات چیت کریں گے۔