ٹرمپ کے سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس پر الزامات، تحقیقات کا اعلان

کملا ہیرس نے 2024 کے انتخابات میں مشہور شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پیسے دیے۔

               
May 19, 2025 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق امریکی نائب صدر  اور صدارتی انتخابات میں اپنی مدمقابل کملا ہیرس پر الزام لگاتے ہوئے  تحقیقات کا اعلان کر دیا۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر لکھا کہ کملا ہیرس نے 2024 کے انتخابات میں مشہور شخصیات کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پیسے دیے۔

انہوں نے لکھا کہ کسی امیدوار کو حمایت خریدنے کی اجازت نہیں، لیکن کملا ہیرس نے یہ کام تفریح کے نام پر کیا۔

ٹرمپ نے امریکی گلوکار بروس اسپرنگسٹین پر بھی تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھایاکہ کملا ہیرس نے بروس کو کتنے پیسے دیے اور انہوں نے کیوں قبول کیے؟