راولپنڈی، فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیرنے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہاکہ صدر پاکستان، وزیرِ اعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کے لیے لاکھوں عاصم بھی قربان،
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواجِ پاکستان اور پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیرنے قوم کا شکریہ ادا کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos